حیدرآباد۔3۔مارچ (اعتماد نیوز)ریاستی گورنر ای ایس ایل نرسمہن کی شدید بر
ہمی کے بعد با لآخر پٹرول پمپس کے مالکین نے اپنے ہڑتال کو بر خاست کرنے
کا اعلان کیا۔ چنانچہ گورنر نرسمہن نے فوری طور پر اس ہڑتال کو بر خاست
کرنے کے احکام جاری کئے جسکے فوری بعد پٹرول پمسپس ڈیلر اسوسی ایشن نے
ہڑتال کی بر خاستگی کا اعلان کیا۔محکمہ اوزان و پیمانہ جات کی جانب سے
پٹرول پمپس میں مشینوں میں معیار کی گراوٹ اور ناپ تول میں کمی اچانک دھاوے
کئے گئے جسکے نتیجہ میں 86کیسوں کو درج کیا گیا۔ محکمہ اوزان و پیمانہ
جات کے کنٹرولر بھاسکر کے مطابق پٹرول کے ناپ تول میں دھوکہ بازی عام ہوتی
جا رہی ہے۔